مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ چین کی وزارت دفاع نے ایران، چین اور روس کی مشترکہ دفاعی مشقوں کو خطے کی سیکورٹی کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
ترجمان وو کیان نے کہا ہے کہ خطے میں تینوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جو سمندری سیکورٹی اور دیگر امور میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ووکیان نے مزید کہا کہ تینوں ممالک کو باہمی تعاون کا سلسلہ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ ایران، روس اور چین کے درمیان 11 سے 15 مارچ تک خلیج عمان میں سمندری سیکورٹی کے حوالے سے بحری مشقیں ہوئی تھیں۔
آپ کا تبصرہ